تیانجن(شِنہوا)چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے چین کی شمالی بلدیہ تیانجن پر زور دیا ہے کہ وہ اصلاحات کو مزید جامع طور پر گہرا کرتے ہوئے تمام اصلاحاتی کام بروئے کار لائے،اعلی معیار کے کھلے پن کو فروغ دے ،فعال طور پرجدیدت تلاش کرے اور اعلی معیار کی ترقی کو آگے بڑھائے۔
لی چھیانگ جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن بھی ہیں نے ان خیالات کا اظہار سی پی سی کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس کے حالیہ اختتام کے بعد شہر میں ایک معائنہ کے دوران کیا۔
سائنس ٹیک انوویشن پارک میں لی نے محققین اور فن ٹیک اداروں اور اسٹارٹ اپ کمپنیوں کے نمائندوں سے جدت طرازی کی خدمات کے نظام کی تعمیر اور تحقیقی نتائج کے اطلاق کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ تکنیکی اور صنعتی جدیدیت کی مربوط ترقی کو فروغ دینے، زیادہ موثر اور پرکشش سائنسی جدیدت کے پلیٹ فارم بنانے، سائنسی محققین کے لئے ترغیبات کو بہتر بنانے، چھوٹے اور درمیانے درجے کی ٹیک فرموں کے ساتھ تعاون کو بہتر بنانے کے لئے مزید کوششیں کی جانی چاہئیں۔
تیانجن بن ہائی نیو ایریا میں لفٹ مینوفیکچرر اور مالیاتی لیزنگ کمپنی کا معائنہ کرتے ہوئے لی چھیانگ نے کہا کہ ملک کے بڑے پیمانے پر سامان اپ گریڈ پروگرام جیسی موافق پالیسیوں کا اچھا استعمال کیا جانا چاہئے ، کاروباری اداروں کو مصنوعی ذہانت کے میدان میں جدت طرازی اور ایپلی کیشن کو فروغ دینے میں بھرپور حمایت ملنی چاہئے.
انہوں نے حقیقی معیشت کی خدمت اور صںعتی تبدیلی اور ترقی میں مالیاتی لیزنگ سمیت مالی وسائل کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔