بیجنگ(شِنہوا) چین کے عملہ بردار خلائی مشن شین ژو-15کی مدد پر مامورمال بردار خلائی جہاز تیانژو-5 جمعہ کو سہ پہر3بج کر26 منٹ( بیجنگ ٹائم) پرخلائی سٹیشن سے الگ ہوگیا۔
چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق تیانژو-5 کو گزشتہ سال 12 نومبر کو چین کے جنوبی صوبے ہائی نان میں وین چھانگ کے لانچنگ مرکز سے خلا میں روانہ کیا گیا تھا۔ یہ شین ژو-15 کے تین خلابازوں کے لیے چھ ماہ کی سپلائی،پروپیلنٹ اور تجرباتی سہولیات لےکر روانہ ہوا تھا۔
ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ شین ژو-15 انسان بردار خلائی جہاز کے اسٹیشن کامبی نیشن سے الگ ہونے کے بعد تیانژو-5 خلا میں پرواز کرتے ہوئے خلائی سٹیشن کے نوڈ کیبن کی فارورڈ پورٹ سے منسلک ہوجائے گا۔