بیجنگ(شِنہوا) چین کا تیانژو- 6 کارگو خلائی جہاز جمعہ کی رات 8 بج کر 37 منٹ (بیجنگ ٹائم) پر کنٹرول طریقہ کار کے تحت زمین کی فضا میں دوبارہ داخل ہوا۔
چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی کے مطابق زمین کی فضا میں دوبارہ داخلے کے دوران خلائی جہاز کے زیادہ تر اجزا جل گئے، اور اس کے ملبے کی تھوڑی سی مقدار مقررہ محفوظ پانیوں میں گر گئی۔
تیانژو- 6 12 جنوری کو خلا میں موجود تیان گونگ خلائی اسٹیشن سے الگ ہوا اور اس نے اپنی آزاد پرواز کے دوران دالیان یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے تیار کردہ تجرباتی سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ چھوڑ دیا۔
تیانژو- 6 خلائی جہاز کو10 مئی 2023 کوجنوبی صوبے ہائی نان میں وین چھانگ کی لانچنگ سائٹ سے پروپیلنٹ، سائنسی تجربات کے لیے مواد اور خلا بازوں کے لیے سامان کے ساتھ خلا میں روانہ کیا گیا تھا۔