ہائیکو(شِنہوا) تیسری چائنہ انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو (سی آئی سی پی ای) چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان میں اپریل کے وسط میں شروع ہو گی۔
منتظمین کے مطابق ہائیکو شہر میں منعقد ہونے والی ایکسپو کی افتتاحی تقریب 10 اپریل کو منعقد کی جائے گی۔ ایکسپو 15 اپریل تک جاری رہے گی۔
اس سال کی نمائش کا کل رقبہ 1لاکھ مربع میٹر تک پہنچ جائے گا جس میں بین الاقوامی نمائش کا رقبہ 80ہزارمربع میٹر پر محیط ہوگا۔
ہائی نان کے بین الاقوامی اقتصادی ترقی کےصوبائی بیورو کے عہدیدار جی گوہوئی نے کہا کہ اٹلی کو اعزازی ملک کے طور پر نامزد کرنے کے علاوہ فرانس، جرمنی، امریکہ، جاپان، جمہوریہ کوریا، اور آرسیپ کے رکن ممالک اپنی اعلیٰ معیار کی مصنوعات کو نمائش میں لائیں گے۔
جی نے کہا کہ بین الاقوامی برانڈز کا ایک گروپ پہلی بار ایکسپو میں شرکت کرے گا۔