• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

تنزانیہ، بس اور ٹرین میں تصادم، 13 مسافر ہلاکتازترین

November 29, 2023

دارالسلام (شِنہوا)  تنزانیہ کے وسطی علاقے سنگیڈا میں مسافر بس کی  ٹرین کے انجن سے ٹکرکے نتیجہ  میں کم از کم 13 مسافر ہلاک اور 25 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

سنگیڈا کے علاقائی پولیس کمانڈر سٹیلہ مطاحبیروا نے جائے حادثہ پر بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ 25 زخمی مسافروں میں سے زیادہ تر کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بس میں 57 مسافر سوار تھے، جو دارالسلام  سے موانزا جا رہی تھی۔ مطاحبیروا نے کہا کہ بس مقامی وقت کے مطابق بدھ کی صبح 5 بجے ریلوے کراسنگ پر انجن سے ٹکرا گئی۔