• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 20th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

توقع ہےامریکی تاجر برادری دو طرفہ تعلقات کی ترقی کیلئے کردار ادا کریگی،چینی وزیر خارجہتازترین

July 23, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے یوایس چائنا بزنس کونسل کے بورڈ چیئر راج سبرامنیم کی زیر قیادت ایک  وفد سے ملاقات کی جس میں انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ امریکی تاجر برادری چین امریکا تعلقات کی ترقی کیلئے نیا کردار ادا کرے گی۔

وانگ جو کمیونسٹ پاٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں، نے کہا کہ 20 ویں سی پی سی مرکزی کمیٹی کے حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والا  تیسرا مکمل اجلاس ایک اہم اجلاس  تھا جس  نے اپنی تاریخی اہمیت کی وجہ سے دنیا بھر سے توجہ حاصل  کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ امریکی تاجر برادری کا پہلا وفد ہیں جس نے اس اجلاس کے بعد چین کا دورہ کیا ہے۔آپ  چین کی طرف سے اصلاحات کو مزید گہرا کرنے کے نئے ماحول کو   پہلی مرتبہ ہمہ جہت انداز محسوس کرسکتے ہیں۔

وانگ نے  توقع ظاہر کی کہ چین امریکا تعلقات کی مستحکم ترقی کو فروغ دینے کیلئے یوایس چائنا بزنس کونسل اور اسکی  رکن  کمپنیاں چین کی درست،کثیرالجہتی اور جامع تصویر پیش کرنے کیلئے  اپنے مکمل رابطوں اور اثرورسوخ کو استعمال کرینگی، امریکا میں چین کی درست ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے زیادہ با مقصد، مثبت اور دانشندانہ انداز میں آوازبلند کریں گی، چین کی معیشت ،تجارت اور ٹیکنالوجی کودبانے سے روکیں گی اور عوامی رابطوں،ثقافتی تبادلوں میں حائل رکاوٹوں کو موثر طور پر حل کرینگی ۔

امریکی وفد کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ اس اجلاس سے اقتصادی اصلاحات کے ایک نئے دور کی حوصلہ افزائی ہوگی، چین میں کھلے پن کو مزید  فروغ ملے گا اور زیادہ پائیدار غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی کاروباری برادری چین کے ساتھ اپنے تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لئے پراعتماد ہے اور معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، سبز ترقی، صحت، تعلیم اور عوامی تبادلوں جیسے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کی منتظر ہے۔