• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

تھری گورجز ڈیم کے ذریعے بحری جہازوں کی آمد و رفت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیتازترین

January 01, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین میں دریائے یانگ ژی کی بالائی سطح پر دنیا کے سب سے بڑے پن بجلی منصوبے تھری گورجز ڈیم کے ذریعے بحری جہازوں کی آمد و رفت 2023 میں 17 کروڑ 40 لاکھ  ٹن کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

چینی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق اس  اعداد و شمار سے پچھلے سال کے مقابلے میں 8.77 فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

ڈیم کے شِپ لاکس سے بحری جہازوں کے ذریعے 16 کروڑ 90 لاکھ ٹن سامان کی نقل و حمل ہوئی  جبکہ ڈیم کے شِپ لفٹ پر ریکارڈ کیا گیا حجم  تقریباً47 لاکھ 90 ہزار ٹن رہا۔

وزارت کے مطابق پورے سال کے دوران5 لاکھ 74 ہزار 100 ٹن اہم مواد ڈیم کے ذریعے پہنچایا گیا اور22 لاکھ سے زیادہ سیاحوں نے اس مقام کا دورہ کیا۔