انقرہ(شِنہوا) ترکیہ کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ترک فوج نے شمالی عراق اور شمالی شام میں کارروائیوں کے دوران 19 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
وزارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شمالی عراق کے علاقوں ہاکرک اور آسوس میں کارروائیوں میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی(پی کے کے) کے 15 ارکان ہلاک ہوئے۔
اس سے قبل جمعے کو ترک وزارت نے اعلان کیا تھا کہ شمالی عراق میں ایک ترک فوجی ہلاک ہوا ہے۔
بیان کے مطابق شمالی شام میں ایک علیحدہ کارروائی میں ترک فورسز نے شامی کر پیپلز پر وٹیکشن یونٹس ( وائی پی جی) کے چار ارکان کو ہلاک کر دیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کو اس کی جڑوں سے ختم کرنے کیلئے فعال اور بلاتعطل آپریشنزجاری رکھے جائیں گے۔