انقرہ(شِنہوا) ترک پولیس نے2016 کی ناکام بغاوت کے نیٹ ورک سےمبینہ روابط کے الزام میں 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاہے۔
وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے بدھ کوسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرایک بیان میں بتایا کہ پولیس نے 11 صوبوں میں بیک وقت کارروائی کی۔
وزیر داخلہ کے مطابق، مشتبہ افراد مبینہ طور پر گولن موومنٹ کی "فوجی اشرافیہ " میں کام کر رہے تھے، جس پر ترک حکومت نے 15 جولائی 2016 کی ناکام بغاوت کا الزام عائد کیا ہے۔
یرلیکایا نے کہا کہ گرفتار افراد مبینہ طور پر پے فون کے ذریعے بات چیت کرتے اور گولن موومنٹ کے ذمہ دار افراد سے رابطے میں تھے۔