• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 31st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ترک سیکورٹی فورسز نے کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے 165 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاتازترین

January 16, 2024

انقرہ(شِنہوا)ترک سیکورٹی فورسز نے کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے خلاف "انسداد دہشت گردی" کارروائیوں میں 165 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

 ترک وزیر داخلہ علی یرلی قایانے کارروائیوں کی تاریخ کی وضاحت کیے بغیر  سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرایک بیان میں کہا کہ  ہیروز-43" کے نام سے بیک وقت یہ کارروائیاں ملک کے 28 صوبوں بشمول انقرہ،ازمیراور استنبول میں کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے چھاپوں میں کافی مقدار میں ڈیجیٹل مواد اور تنظیمی دستاویزات ضبط کیں۔ وزیر داخلہ نے وضاحت کی کہ حراست میں لیے گئے مشتبہ افراد مبینہ طور پر گروپ کے نوجوانوں اور خواتین کے حلقوں میں سرگرم اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے پی کے کے کے لیے پروپیگنڈے میں مصروف تھے۔