بیجنگ (شِںہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے ترقی اور تحفظ کو بہترانداز سے مربوط کرنے پر زور دیا ہے۔
صدر شی نےقومی مقننہ، 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے سیشن کے اختتامی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ تحفظ ترقی کی بنیاد ہے جبکہ استحکام خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔
صدر شی نے قومی تحفظ بارے ایک جامع نقطہ نظر اپنانے، قومی تحفظ کا نظام بہتربنانے، قومی سلامتی کی نگہبانی میں چین کی صلاحیت مضبوط بنانے، عوامی تحفظ کا انتظام بہتر کرنے، سماجی حکمرانی کے نظام کی بہتری اور تحفظ کے نئے ڈھانچے کے ساتھ چین میں نئے ترقیاتی خاکے کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔
صدر شی نے تمام محاذوں پر قومی دفاع اور مسلح افواج کو جدید بنانے کی کوششوں کو آگے بڑھانے اور پیپلزآرمڈ فورسز کو ایسی "عظیم آہنی دیوار" بنانے کی کوششوں کا کہا جو قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا مئوثر انداز میں تحفظ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔