انقرہ(شِنہوا) ترکیہ کے وسطی صوبے کیسری میں فوجی تربیت کے دوران منگل کو ہونے والے طیارہ حادثے میں دو فوجی ہلاک ہو گئے۔ وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ ایئر فورس کمانڈ کا تربیتی طیارہ ایس ایف-260 ڈی تربیتی پروازکے دوران نامعلوم وجہ سے حادثے کا شکارہوگیا۔تربیتی طیارہ کیسری میں 12ویں ایئر ٹرانسپورٹیشن مین بیس کمانڈ سے اڑان بھرنے کے بعد گرکر تباہ ہوا۔
مقامی گورنر کے مطابق، طیارہ صوبے کے ضلع کوکاسینان کے علاقے حسن ارپا میں گر کر تباہ ہوا۔