لاس اینجلس(شِنہوا) ناسا کے کیسینی مشن کے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے ایک نئی تحقیق میں سیارہ زحل کے برفیلے چاند اینسیلاڈس پر زندگی کےایک اہم جزو اور کیمیائی توانائی کے ایک طاقتور ذریعے کے ثبوت ملے ہیں۔ جریدے نیچر آسٹرونومی میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں ہائیڈروجن سائینائیڈ کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے، یہ مالیکیول زندگی کی ابتداء کی ایک کلید ہے۔ محققین نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ اینسیلاڈس کے برفیلے بیرونی خول کے نیچے موجود سمندرمیں کیمیائی توانائی کا ایک طاقتور ذریعہ موجود ہے۔ ابھی تک نامعلوم، توانائی کا یہ ذریعہ کئی نامیاتی مرکبات کی شکل میں ہے، جن میں سے کچھ زمین پرحیاتیات کے لیے ایندھن کا کام کرتے ہیں۔