بیجنگ (شِنہوا) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ ژونگ گوان کُن فورم 2024 کی افتتاحی تقریب میں چین کے تیار کردہ برین مشین انٹرفیس (بی ایم آئی) سسٹم نیئوسائبر ایرے بی ایم آئی سسٹم متعارف کرادیا گیا ہے۔
فورم میں ایک ویڈیو کے ذریعے اس حیران کن کارنامہ کو پیش کیا گیا۔ ایک بندرنما روبوٹ کے ہاتھوں سے اس کے دماغ میں نرم الیکٹروڈ فلامنٹس لگائے گئے اور اس نے صرف اپنے"خیالات" کا استعمال کرتے ایک الگ تھلک روبوٹک بازو سے اسٹرابیری کو تھام لیا۔
چائنیز انسٹی ٹیوٹ فار برین ریسرچ بیجنگ نے نیئو سائبر نیورو ٹیک (بیجنگ) کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ ملکر اس نظام کو تیار کیا ہے۔ ادارے کے ڈائریکٹر لو من من نے کہا کہ نیئوسائبر ایرے بی ایم آئی سسٹم چین میں اعلی کارکردگی کے حامل انویسیو برین مشین انٹرفیس ٹیکنالوجی کے خلا کو پر کرتا ہے۔
لو نے کہا کہ بی ایم آئی دماغ کے لئے "انفارمیشن ہائی وے" کے طور پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ بیرونی آلات کی مدد سے رابطے کی سہولت فراہم کرتا ہے اور انسان ۔ مشین رابطے اور ہائبرڈ انٹیلی جنس میں جدید ٹیکنالوجی مہیا کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مختصراً یہ کہ یہ ٹیکنالوجی نیورونز سے الیکٹرک سگنلز کی باریک تبدیلیوں کو پکڑتی اور دماغی ارادوں کو ڈی کوڈ کرتی ہے تاکہ "خیالات" کے ذریعے "اعمال" کو سمجھ سکے۔
ژونگ گوانگ کن فورم کا قیام 2007 میں ہوا تھا۔ یہ اختراع اور ترقی پر پائیدار توجہ مرکوز کرتا ہے یہ گزشتہ برسوں میں قومی سطح کا کھلا اختراعی پلیٹ فارم اور عالمی فورم بن چکا ہے۔