بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ طلب سے زیادہ پیداواری صلاحیت کے امریکی بیانیے کا مقصد چینی صنعتوں کو نقصان پہنچانا ہے جو امریکہ کی اقتصادی دھونس اوردباو کی ایک اور مثال ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے ان خیالات کا اظہار امریکہ کی طرف سے طلب سے زیادہ چینی پیداواری صلاحیت کے حوالے سے دیے گئے بیان سےمتعلق ایک سوال کے جواب میں کیا۔
باقاعدہ نیوز بریفنگ میں لین نے کہا کہ چین پر "زیادہ صلاحیت" کا الزام عائد کرنا کوئی نئی بات نہیں، کئی سال پہلے بھی امریکہ نے چین پر اعلیٰ معیارکی، کم قیمت مصنوعات کی برآمد کے لیے "زیادہ صلاحیت" کا الزام عائد کیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ اب چین کی نئی توانائی کی مصنوعات کی برآمد پر "زیادہ گنجائش" کا لیبل لگایا جارہا ہے، امریکہ اپنی چپ خاص طور پر ایڈوانس چپس کا 80 فیصد برآمد کرتا ہے اور وہ پورک اور زرعی مصنوعات کا بڑا برآمد کنندہ ہے۔ کیا امریکی منطق کے مطابق اسے بھی طلب سے زیادہ پیداواری صلاحیت کہا جائے گا۔