بیجنگ(شِنہوا)چین کے چار بڑے سرکاری قرض دہندگان میں سے ایک زرعی بینک آف چائنہ کے 2023 میں خالص منافع میں 4.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بینک کی سالانہ مالیاتی رپورٹ کے مطابق بینک نے اس عرصے میں اپنے حصے داروں سے منسوب خالص منافع کی مد میں 269.8 ارب یوآن (تقریباً 38 ارب امریکی ڈالر) کمائے۔
بینک کا نان پرفارمنگ قرض کی شرح 2023 کے آخر میں 1.33 فیصد رہی جو 2022 کے آخر سے 0.04 فیصد کم ہے۔
بینک کے مطابق اس کی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت 303.87 فیصد کی عبوری کوریج شرح کے ساتھ مستحکم ہے