i پاکستان

بلوچستان حکومت کا کوئٹہ کے ریڈ زون کو محفوظ بنانے کیلئے کنکریٹ کی دیوار تعمیر کرنے کا فیصلہتازترین

February 09, 2026

بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے ریڈ زون کو محفوظ بنانے کیلئے کنکریٹ کی دیوار تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے ریڈ زون محفوظ بنانے کا فیصلہ سیکرٹری مواصلات وتعمیرات بابر خان کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ۔اس حوالے سے سیکرٹری مواصلات وتعمیرات بابر خان نے بتایا کہ ریڈ زون میں پہلے مرحلے میں ایدھی چوک پر کنکریٹ دیوار لگائی جائے گی جس کے بعد ریڈ زون میں داخل ہونے والے تمام راستوں پر کنکریٹ کی دیوار تعمیر کی جائے گی ۔دوسری جانب کوئٹہ میں 31 جنوری کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت شہر میں پشین اسٹاپ ،انسکمب روڈ،اسپنی لنک روڈ کی سڑکیں بند اور ون وے کردی گئیں ہیں جس سے شہریوں کو سفر میں مشکلات کا سامنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی