گلگت بلتستان کی وادی بگروٹ میں گلیشیئر پھٹنے سے باپ بیٹا گہری کھائی میں جاگرے۔مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر ریسکیو ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں جبکہ ضلع دیامر کے علاقے کھنبری میں بھی بارش کے باعث سیلاب سے تیار فصلوں، زمینوں اور واٹر چینلز کو نقصان پہنچا ہے۔ادھر شاہراہ بابوسر پر لاپتا سیاحوں کی تلاش کے لیے 11 ویں روز بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔ نجی ٹی وی کی خاتون اینکر اور ان کا خاندان تاحال لاپتا ہیں۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ صوبے میں ایمرجنسی نافذ ہے، سیلابی بحران سے نکلنے اور متاثرین کی بحالی میں وفاقی حکومت کی توجہ درکار ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی