i پاکستان

والد انقلاب نہیں لا سکے تو قاسم اور سلیمان کیا تیر مار لیں گے؟ عظمی بخاریتازترین

August 02, 2025

وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کا فسادی گروہ انقلاب نہیں لا سکے تو قاسم اور سلیمان کیا تیر مار لیں گے، علیمہ خانم کو اپنے بھائی عمران خان کی طرح تسلسل سے جھوٹ بولنے کی عادت پڑ گئی ہے، وہ کبھی کہتی ہیں کہ قاسم اور سلیمان پاکستان آ رہے ہیں تو کبھی کہتی ہیں نہیں آ رہے۔اپنے ایک بیان میں  انہوں نے کہا علیمہ خانم  کبھی کہتی ہیں کہ ان کو عمران خان نے اجازت نہیں دی تو کبھی کہتی ہیں کہ ویزا نہیں مل رہا۔ وہ جن کے بچے ہیں پہلے ان سے تو پوچھ لیں وہ آنے کی اجازت دے رہے یا نہیں؟۔ عظمی بخاری نے مزید کہا کہ علیمہ خانم کبھی کہتی ہیں کہ ان کے پاس نائکوپ ہے وہ پاکستانی ہیں اور کبھی ویزے مانگنے کی بات کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ قاسم اور سلیمان امریکا سیر سپاٹے کرنے گئے تھے اور گھوم پھر کے واپس لندن پہنچ گئے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر قاسم اور سلیمان اپنے والد سے ملنا چاہتے ہیں تو شوق سے آئیں کوئی نہیں روکے گا، اگر وہ انتشار پھیلانے آتے ہیں تو اس کی اجازت نہیں ملے گی کیونکہ وہ غیر ملکی ہیں، غیر ملکی بچوں نے ہی تحریک چلانی ہے تو یہاں موجود پی ٹی آئی قیادت کو شرم ضرور آنی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی