i بین اقوامی

1100 سے زائد پناہ گز ین کا ایک ہی روز میں 18 کشتیوں کے ذریعے برطانیہ پہنچنے کا ریکارڈتازترین

June 02, 2025

1100سے زائد پناہ گز ین ایک ہی روز میں 18 کشتیوں کے ذریعے انگلش چینل عبور کرکے برطانیہ پہنچ گئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ایک دن میں اتنی بڑی تعداد میں پناہ گز ینوں کی آمد ایک ریکارڈ ہے۔ رواں سال 14ہزار 811 افراد غیر قانونی طریقے سے برطانیہ پہنچ چکے ہیں جو گزشتہ سال کی نسبت 42 فیصد زائد ہے۔برطانوی وزیر دفاع نے کہاکہ 5 سال میں برطانیہ نے اپنی سرحدوں کاکنٹرول کھو دیا ہے، پناہ گز ینوں کو روکنے سے متعلق فرانس کیساتھ معاہدہ طے پایاہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی