ایرانی وزارت خارجہ کے عہدیدار حسن نوریان نے بھی تصدیق کی ہیکہ امریکی حملوں میں ایران کے پاس موجود 400کلوگرام افزودہ یورینیئم کو نقصان نہیں پہنچایا جاسکا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ایرانی وزارت خارجہ کے عہدیدار حسن نوریان نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل پر ایران کی فتح کے کئی ٹھوس ثبوت ہیں۔حسن نوریان کا کہنا تھا کہ دشمن ممالک ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکام رہے، ایران کا ایٹمی پروگرام بند کرنے میں بھی کامیاب نہیں ہوسکے لہذا ایران کے پاس موجود 400 کلوگرام افزودہ یورینیئم کو نقصان نہیں پہنچایا جاسکا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کی بے لگام جارحیت پر ان کی جواب دہی ہونی چاہیے اور نیتن یاہو کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی