i بین اقوامی

عالمی منڈی میں خام تیل برینٹ کی قیمت تقریبا 9 فیصد گر گئیتازترین

June 24, 2025

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی آئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل برینٹ کی قیمت تقریبا 9 فیصد گرگئی جس کے بعد خام تیل برینٹ کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 7.22 فیصد کم ہو کر 68.51 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی