سعودی حکام نے کہا ہے کہ عازمین حج چھتری کا استعمال کریں اس سے درجہ حرارت 10 ڈگری تک کم ہوجاتا ہے۔سعودی وزارت صحت نے عازمین حج کی سیفٹی اور مناسک کی محفوظ ادائیگی یقینی بنانے کے لیے آگاہی اور فیلڈ سروسز کی فراہمی کا اعلان کیا،اس کا مقصد مقدس مقامات کے سفر کے دوران صحت کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنا ہے۔حکام نے عازمین حج کو ہدایت کی کہ براہ راست سورج کی گرمی سے بچیں، کوشش کریں کہ زیادہ دیر باہر نہ ٹھہریں اور چھتری کا استعمال لازمی کریں۔ چھتری کے استعمال سے درجہ حرارت دس ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہو جاتا ہے۔اعلامیے کے مطابق مشاعر مقدسہ میں ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لیے پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کر یں ۔ موسمیات کے قومی مرکز کے مطابق 7 ذی الحجہ سے 13 ذی الحجہ تک مشاعر مقدسہ میں درجہ حرارت 44 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 20 سے 60 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی