i بین اقوامی

آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کامتازترین

August 05, 2026

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ ایرانی دھمکیوں کے باوجود آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ تجارتی جہازوں کیلئے بدستور کھلا ہے اور بحری آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سینٹ کام نے کہا کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران ایک ہزار سے زائد تجارتی جہاز اس اہم آبی گزرگاہ سے بحفاظت گزر چکے ہیں، باوجود اس کے کہ ایران کی جانب سے بلاجواز جارحانہ اقدامات کا سامنا رہا۔امریکی فوج نے بتایا اس دوران اس نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کو ضروری معاونت اور تحفظ بھی فراہم کیا، جبکہ اس اہم عالمی توانائی گزرگاہ کو کھلا رکھنے کیلئے آپریشنز بدستور جاری ہیں۔سینٹ کام کا مزید کہنا ہے کہ ان کے اقدامات کا مقصد خطے میں جاری کشیدگی کے باوجود عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کو بلا تعطل جاری رکھنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی