امریکی سکیورٹی تجزیہ کار اور امریکی بحریہ کے ریٹائرڈ ایڈمرل جیمز اسٹیورڈز نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی معاشی دبائو ڈالنے کی حکمتِ عملی ہے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق ایک بیان میں سابق نیوی افسر نے کہا کہ یہ حکمت عملی ایران پر اس کی تیل تنصیبات تباہ کیے بغیر اقتصادی دبا ڈالے گی مگر یہ بڑا اور پیچیدہ اقدام ہے، آسان کام نہیں ۔جیمز اسٹیورڈز کا کہنا تھا کہ اس کے لیے بہت زیادہ بحری طاقت کی ضرورت ہے اور ایران کے پاس جوابی حملوں کے آپشن موجود ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی