i بین اقوامی

آبنائے ہرمز میں ایک کارگو جہاز پر چھوٹی کشتیوں نے حملہ کیا ہے،عملہ کے ارکان محفوظ ہیں، یو کے ایم ٹی اوتازترین

May 04, 2026

برطانیہ کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے اطلاع دی ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک کارگو جہاز پر کئی چھوٹی کشتیوں نے حملہ کیا ہے۔یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (ایم ٹی او) کے مطابق ایرانی بندرگاہ سرک کے مغرب میں تقریبا 11 ناٹیکل میل کے فاصلے پر شمال کی طرف سفر کرتے ہوئے اس کارگو پر حملے کی خبر موصول ہوئی ہے۔غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق کارگو جہاز کے عملے کے تمام ارکان اس حملے میں محفوظ ہیں اور ماحولیاتی اثرات کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی