i بین اقوامی

آبنائے ہرمز میں تمام بحری جہاز، آئل ٹینکرز ہم سے رابطے کے بغیر نقل وحرکت نہ کریں، ایرانی فوجتازترین

May 04, 2026

ترجمان ایرانی افواج نے کہاہے آبنائے ہرمز کی سلامتی کو مکمل طور پر سنبھالے ہوئے ہیں، آبنائے ہرمز میں نیوی گیشن ایرانی مسلح افواج سے رابطے میں رہ کر کی جائے۔غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابقایرانی افواج کا کہنا ہے ایران کے کسی بھی حصے میں کسی بھی سطح کے خطرے کا سختی سے جواب دیں گے، امریکی بحریہ آبنائے ہرمزکے قریب بھی نہ جائے، امریکی جارحانہ اقدامات موجودہ صورتحال کو پیچیدہ بنائیں گے۔ ترجمان ایراجی افواج کا کہنا تھا امریکی جارحانہ اقدامات خلیج میں جہازوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالیں گے، تمام تجارتی بحری جہاز، آئل ٹینکرز آبنائے ہرمزمیں ہم سے رابطے کے بغیر نقل وحرکت نہ کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی