i بین اقوامی

آبنائے ہرمز پر امریکی ناکہ بندی، روس کا چین کی تمام توانائی ضروریات پوری کرنے کا اعلانتازترین

April 15, 2026

روس نے ایران پر جاری امریکی ناکہ بندی کے تناظر میں چین کو توانائی کی کمی پوری کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وسائل کی قلت کا ازالہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ماسکو چین میں پیدا ہونے والی توانائی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روس بلا شبہ وسائل کی اس کمی کو پورا کر سکتا ہے جو پیدا ہوئی ہے، نہ صرف عوامی جمہوریہ چین بلکہ ان تمام ممالک کے لیے بھی جو ہمارے ساتھ منصفانہ اور باہمی فائدے کی بنیاد پر کام کرنا چاہتے ہیں۔ِ

انہوں نے مزید کہا کہ روس اور چین کے تعلقاتہر قسم کے طوفان کے باوجود مضبوط ہیں، جبکہ روسی صدر ولادیمیر پیوتن اور شی جن پنگ کے درمیان قریبی روابط دونوں ممالک کو عالمی جھٹکوں کے مقابلے میں مضبوطی فراہم کرتے ہیں۔واضح رہے کہ چین ایران کے تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے، جبکہ امریکا نے جاری ناکہ بندی کے دوران یہ عزم ظاہر کیا ہے کہ بیجنگ کو ایرانی تیل خریدنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔قبل ازیں چین اور روس کے وزرائے خارجہ کی بیجنگ میں ملاقات میں امریکا ایران تنازع، ایشیا پیسیفک صورتحال اور یوکرین بحران پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ موجودہ صورتحال شدید اتار چڑھا ئو کا شکار ہے، یکطرفہ بالادستی کے منفی اثرات بڑھ رہے ہیں۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔انہون نے کہا کہ چند ممالک روس اور چین کو محدود کرنے کے لیے چھوٹے گروہ تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی