i بین اقوامی

آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل پر ایران انتہائی ناقص کارکردگی دکھا رہا ہے، صدر ٹرمپتازترین

April 10, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل کے معاملے میں انتہائی ناقص کارکردگی دکھا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے تازہ بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز سے تیل کی روانی کو مناسب طریقے سے یقینی نہیں بنا رہا، جسے بعض لوگ غیر ذمہ دارانہ رویہ بھی قرار دے سکتے ہیں۔ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ یہ صورت حال اس معاہدے کے مطابق نہیں جس پر فریقین کے درمیان اتفاق ہوا تھا، موجودہ صورتحال قابلِ قبول نہیں ہے اور اس پر فوری توجہ دی جانی چاہیے۔ایک اور پیغام میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ٹینکرز سے فیس لے رہا ہے، اگر ایران ایسا کر رہا ہے تو اب روک دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی