ایران کے نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ علاقائی حکومتیں معاوضے کا مطالبہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ایرانی میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کے ایران کے منجمد اثاثے خلیجی اتحادیوں کو دینے کی خبروں پر ایران کا ردعمل سامنے آیاہے ۔نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ منجمد ایرانی اثاثے نہ امریکاکیلئے جنگی سامان ہیں، نہ اس کے اتحادیوں کے لیے کوئی فنڈ ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی