i بین اقوامی

اب تک 8 جنگیں رکوائیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ ایٹمی جنگ بھی شامل ہے،صدر ٹرمپتازترین

December 23, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف کرتے ہوئے پاک بھارت جنگ رکوانے اوراس جنگ میں طیارے تباہ ہونے کا ذکر کیا ہے ۔فلوریڈا میں وزیر جنگ اور وزیر بحری امور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ دنیا میں اب تک 8 جنگیں روک چکے ہیں جن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ ایٹمی جنگ بھی شامل ہے۔ اس جنگ میں 8 طیارے گرائے گئے تھے۔ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل قابل احترام شخصیت ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں نے جنگ رکوا کر 10 ملین لوگوں کی جانیں بچائیں۔

امریکی صدر نے پریس کانفرنس کے دوران 100 گنا زیادہ طاقتور ٹرمپ کلاس بحری جہاز بنانے کا بھی اعلان کردیا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ 15 آبدوزیں بنائی جارہی ہیں، آبدوز سازی میں امریکا کسی بھی ملک سے 15 برس آگے ہے، چین، روس کوئی بھی آبدوزوں میں ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتا ، یہ آبدوزیں دنیا بھر میں امریکا کے دشمنوں کو خوفزدہ کردیں گے۔امریکی صدر نے واضح کیا کہ وکٹری نامی جہاز امریکی فوج کی طاقت کو قائم رکھنے میں مدد دیگا اور اس سیامریکی جہاز سازی صنعت کوبحال کرنے میں مدد ملے گی۔ان کا کہنا تھا امریکی بحریہ کو دنیا کی طاقتو ترین بحریہ بنا رہے ہیں۔بحریہ کا ہیڈکوارٹر بھی بہتر کیا جارہا ہے، ایک دو سال پہلے جو ہم پر ہنستے تھے، اب وہ ہمارا احترام کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی