i بین اقوامی

افغانستان میں میڈیا سپورٹ تنظیموں کے پرمٹ منسوخ، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی شدید مذمتتازترین

January 29, 2026

افغانستان میں طالبان حکومت نے میڈیا پر عائد پابندیوں کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرتے ہوئے میڈیا سپورٹ تنظیموں کے پرمٹ منسوخ کر دئیے ، جس پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سخت ردعمل دیا ہے۔انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات آزادی اظہارِ رائے کو دبانے اور ذرائع ابلاغ پر مکمل کنٹرول قائم کرنے کی کوشش کا حصہ ہیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق طالبان حکومت کے تحت کام کرنے والی میڈیا سپورٹ تنظیمیں پہلے ہی دھمکیوں، سخت پابندیوں اور مالی مشکلات کا سامنا کر رہی تھیں

جبکہ پرمٹس کی منسوخی سے ان کے لئے کام کرنا مزید مشکل ہو گیا ہے۔تنظیم کا کہنا ہے کہ طالبان کے یہ انتہا پسندانہ اقدامات میڈیا کو مثر اور منظم بنانے کے دعوں کے بالکل برعکس ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت کی آمرانہ سوچ اور غیر منصفانہ فیصلوں کے باعث آزاد صحافت شدید خطرے سے دوچار ہو چکی ہے اور صحافیوں کے لئے کام کرنا مزید غیر محفوظ ہو گیا ہے۔ان کے مطابق طالبان شفافیت، جوابدہی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دبانے اور اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے میڈیا پر شکنجہ سخت کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی