i بین اقوامی

اگنی ویر اسکیم ناکام، بھارتی جوانوں میں مایوسی پھیل گئیتازترین

June 10, 2025

بھارت میں اگنی ویر اسکیم ناکام اور اس کے نتیجے میں جوانوں میں مایوسی پھیلتی جا رہی ہے۔بھارتی فوج کا اگنی ویر آکاش دیپ سنگھ ڈیوٹی کے دوران گولی لگنے سے ہلاک ہوا، جسے شہید کا درجہ نہ ملنے پر خاندان نے احتجاجا راکھ بہانے سے انکار کر دیا ہے۔3 ہفتے گزرنے کے باوجود آکاش دیپ کی راکھ گھر میں محفوظ ہے جب کہ خاندان کا احتجاج جاری ہے۔ اگنی ویر آکاش دیپ سنگھ کے والد بلوندر سنگھ کا مقف ہے کہ بیٹے نے ملک کے لیے جان دی ہے، لہذا اسے شہید کا درجہ دیا جائے۔اگنی ویر آکاش دیپ سنگھ کا فوجی بننے کا خواب دیکھنے والا چھوٹا بھائی، اپنے بڑے بھائی کی لاوارث موت سے مایوس ہو چکا ہے۔ آکاش دیپ سنگھ کی موت نے ہندوں میں سکھوں کیخلاف تعصب کو عیاں کر دیا ہے۔اسکیم کے تحت مرنے والے بھارتی اہلکاروں خصوصا سکھوں کو مکمل مراعات نہیں دی جاتیں۔ بھارت میں سوشل میڈیا پر اگنی ویر اسکیم کے خلاف اب آوازیں بلند ہونا شروع ہو گئی ہیں۔شہادت کا درجہ صرف 4 سالہ سروس مکمل کرنے والوں کو ملتا ہے۔ بھارتی فوج میں اگنی ویر کی موت پر مکمل اعزاز کا فقدان ہونے سے عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے اور بھارتی فوج میں شارٹ ٹرم بھرتی اسکیم کو انسانی حقوق کی پامالی کہا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی