i بین اقوامی

ایران امریکا ڈیل میں تاخیر، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ ریکارڈتازترین

June 01, 2026

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ 93 ڈالر 50 سینٹ فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی تقریبا 90 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے جب کہ مربن خام تیل 90 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے۔ دوسری جانب ایران امریکا ڈیل میں پیش رفت نہ ہونے کے باوجود ایشیائی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی ۔رپورٹ کے مطابق کورین کاسپی اور جاپان کا نکئی گزشتہ ہفتے کے ریکارڈ اضافے کے بعد پیر کو بھی مثبت دیکھا گیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی