ایران اور امریکی ٹی وی نے کہا ہے کہ امریکا ایران مذاکرات 10 اپریل کو اسلام آباد میں ہوں گے۔ ایرانی سپریم سیکیورٹی کونسل نے کہا ہے کہ امریکا کو پاکستان کے ذریعے دس نکات بھیج دئیے گئے ہیں، مذاکرات اسلام آباد میں ہوں گے جس میں حتمی جنگ بندی پر بات ہوگی۔امریکی ٹی وی سی این این نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایرانی حکام سے اسلام آباد میں بات چیت کی تیاری کر رہی ہے، جے ڈی وینس، جیرڈ کشنر، اسٹیو وٹکوف مذاکرات میں امریکی نمائندگی کر سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس ہنگری میں موجود ہیں تاہم اسلام آباد میٹنگ کی وجہ سے ان کا دورہ محدود کیا جا سکتا ہے، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستانی مذاکرات کار بھی شریک ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی