i بین اقوامی

ایران ، امریکا متوقع معاہدہ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈتازترین

May 25, 2026

ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے امکانات روشن ہونے کے ساتھ ہی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایشیائی منڈیوں میں پیر کے روز ابتدائی کاروبار کے دوران تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کی نمایاں کمی دیکھی گئی۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 5.1 فیصد کمی کے بعد 98.22 ڈالر فی بیرل پر آ گئی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 5.2 فیصد گر کر 91.57 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔یہ کمی امریکا اور ایران کے درمیان مشرقِ وسطی کی جنگ کے خاتمے کے لئے ممکنہ معاہدے کی امیدوں کے باعث سامنے آئی، اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے کی فوری تکمیل کے امکانات کو کم قرار دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی