امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ ایران اپنا جوہری پروگرام معطل یا بند کرنے پر آمادہ ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران علاقائی نیوکلیئرپاورکنسورشیم کے منصوبے پر عمل چاہتاہے،علاقائی نیوکلیئر پاورکنسورشیم کو امریکی حمایت بھی حاصل ہے۔علی لاریجانی نے حال ہی میں روس کے صدر سے رابطہ کیا،علی لاریجانی نے پیوٹن کو آیت اللہ علی خامنہ ای کاپیغام پہنچایا،ایران 2015 کے معاہدے کے تحت اپنی افزودہ یورینیم روس بھیجنے کیلئے تیار ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی