i بین اقوامی

ایران غزہ پر جاری مذاکرات میں حماس کیساتھ کھڑا ہوگا، صدرمسعود پزشکیانتازترین

August 06, 2026

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران غزہ پر جاری مذاکرات میں حماس کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق حماس پولیٹیکل بیورو کے سربراہ خلیل الحیہ سے فون پر بات کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران مذاکراتی عمل کے دوران فلسطینی رہنماں کی جانب سے کیے جانے والے ہر اقدام اور ہر فیصلے کی حمایت کرے گا۔ قبل ازیں ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ملک کے سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای سے رابطہ اور ملاقات فی الحال "انتہائی مشکل" ہے۔واضح رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ حماس نے امن بورڈ کے علاوہ مصر، قطر اور ترکیے کے ساتھ مذاکرات کے بعد ہتھیار ڈالنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ اسرائیل کا موقف ہے کہ وہ حماس کے غیر مسلح ہونے تک غزہ سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی فورسز کے پیچھے ہٹنے تک ہتھیار نہیں ڈالے گا۔ اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ انہیں ٹرمپ کا غزہ پر منصوبہ قبول نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی