آبنائے ہرمزکھولنے کا آپریشن عارضی روکنے اور ایران ڈیل پر پیشرفت سے متعلق صدر ٹرمپ کے بیان پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔عالمی منڈی میں ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت100.6 ڈالر فی بیرل رہی اور برینٹ خام تیل کی قیمت 108 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی۔دوسری جانب بلوم برگ کے مطابق تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے دوسرے بڑے رکن ملک عراق نے اپنے خام تیل پر غیر معمولی رعایتوں کا اعلان کیا ہے۔یہ رعایت خاص طور پر اس خام تیل پر دی جا رہی ہے جس کی ترسیل آبنائے ہرمز کے ذریعے کی جائیگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی