عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ایران جنگ 2027 تک چلنے اور تیل کی قیمتیں 125 ڈالر بیرل تک ہونے کی صورت میں حالات مزید بدتر ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے کی پہلے کی گئی پیش گوئی موجودہ حالات کی مناسبت سے درست نہیں۔انہوں نے بتایا آئی ایم ایف نے پہلے پیشگوئی کی تھی کہ ایران کے خلاف امریکا اسرائیل جنگ عالمی اقتصادی ترقی میں سست روی اور مہنگائی میں معمولی اضافے کا باعث بنے گی۔ایم ڈی آئی ایم ایف نے خبردار کیا کہ اگر ایران کی جنگ 2027 تک جاری رہی اور تیل کی قیمتیں 125 ڈالر رہیں تو حالات مزید بدتر ہوسکتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی