ایران جنگ اور فیول قیمتوں میں اضافے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی آگئی۔ صدر ٹرمپ کی مقبولیت پر برطانوی خبر ایجنسی کا آن لائن سروے ہوا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ صدر بننے کے بعد اب ٹرمپ کی عوامی حمایت کم ہوکر 36 فیصد تک ہوگئی ہے۔سروے کے مطابق صدارت سنبھالنے کے بعد ٹرمپ کی مقبولیت 47 سے 40 فیصد تک رہی تھی۔ سروے کے مطابق 61 فیصد امریکیوں نے ایران پر حملوں کے فیصلے کی مخالفت کی ہے، جبکہ 35 فیصد امریکیوں نے ایران پر امریکی حملوں کی حمایت کی ہے۔ سروے میں مہنگائی، ایندھن کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے معاملے میں صرف 25 فیصد امریکیوں نے ٹرمپ کی حمایت کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی