i بین اقوامی

ایران جنگ کے باعث مہنگائی کا دبا ئو، برطانیہ میں تنخواہوں میں اضافہ، توانائی بلوں میں کمیتازترین

April 01, 2026

ایران پر مسلط جنگ کے باعث دنیا بھر میں بڑھتی مہنگائی کا مقابلہ کرنے کیلئے برطانیہ میں شہریوں کی تنخواہوں میں اضافے، توانائی بلوں میں کمی اور مستحق افراد کی مدد کے پروگرام کا فوری اطلاق کردیا گیا جبکہ توانائی بحران کے خدشے کے پیش نظر یوپی کمیشن کی شہریوں کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کردی ۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ انکی کوشش ہے کہ آبنائے ہرمز کھلوائی جائے کیونکہ اسی سے چیزوں کی قیمت کم کی جاسکتی ہیں۔برطانوی وزیراعظم نے توانائی، انشورنس اور شپنگ کمپنیوں کے عہدیداروں سے ملاقات کی جس کے بعد کوبرا میٹنگ منعقد کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔برطانوی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ نیشنل لیونگ ویج 12.71 پاونڈ کی جارہی ہے، اسطرح 24 لاکھ ملازمین کو 900 پانڈ اضافی ملیں گے جبکہ کم سے کم تنخواہ 10.85کی جارہی ہے اسطرح 2 لاکھ نوجوان ملازمین کو 1500 پانڈ اضافی ملیں گے۔

انرجی بلز میں سالانہ اوسطا 117 پانڈ کمی کی جارہی ہے، جس کا اطلاق جون تک ہوگا، ادویات کی قیمتوں کو منجمد کردیا گیا ہے۔وزیراعظم اسٹارمر نے کہا کہ ایران جنگ کی وجہ سے عوام فکر مند ہیں تاہم وہ کوشش کررہے ہیں کہ قیمتوں میں کمی لائی جائے۔دوسری جانب یورپی کمیشن نے ممکنہ توانائی بحران کے باعث شہریوں کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کردی ۔یورپی میڈیا کے مطابق یورپ میں بسے افراد کو ڈرائیونگ اور فضائی سفر کم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کے باعث طویل توانائی بحران کا خدشہ ہے، یورپی ممالک کو فوری طور پر قابل تجدید توانائی اپنانے کی ہدایت کی ہے۔یورپی میڈیا کے مطابق یورپی کمیشن نے بحران سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات تیز کرنے پر بھی زور دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی