i بین اقوامی

ایران جنگ کے پیدا کردہ توانائی بحران کے باوجود امریکی معیشت انتہائی مضبوط ہے، چیئرمین مرکزی بینکتازترین

April 30, 2026

امریکی فیڈرل ریزرو(مرکزی بینک )کے چیئرمین جیروم پاول نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ سے پیدا ہونے والے توانائی کے بحران کے باوجود امریکی معیشت انتہائی مضبوط ہے اور امکان ہے کہ اس سال دو فیصد سے زیادہ کی شرح سے ترقی کرتی رہے گی۔بی بی سی کے مطابق بدھ کے روز فیڈرل ریزرو کے چیئرمین کی حیثیت سے اپنی آخری پریس کانفرنس کے دوران جیروم پاول نے کہا کہ ہماری معیشت کے تمام شعبے واقعی مضبوط ہیں۔ اس کی کچھ وجہ یہ ہے کہ صارفین اب بھی زیادہ خریداری کر رہے ہیں اور حالیہ اعداد و شمار مثبت ہیں۔معیشت کی مضبوطی کی وجوہات بتاتے ہوئے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ میں ڈیٹا سینٹرز کی طلب بڑھتی جا رہی ہے اور کاروباری سرمایہ کاری کا بڑا حصہ ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر کی طرف جا رہا ہے۔امریکی فیڈرل ریزرو کے چیئرمین کے مطابق اس بات پر یقین کرنے کی بھرپور وجوہات ہیں کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی