عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے باعث پیدا ہونے والے معاشی بحران سے خبردار رہنا چاہیے۔سربراہ آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کم آمدنی والے اور تیل درآمد کرنے والے ممالک اس بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، ممالک مالیاتی پالیسی میں احتیاط برتیں۔ان کا کہنا تھا کہ منفی سپلائی جھٹکے معیشت پر دبا ڈالیں گے، مہنگائی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔کرسٹالینا جارجیوا نے مزید کہا کہ مرکزی بینکوں کو بھی مہنگائی کے خطرات پر نظر رکھنا ہوگی، حکومتیں محدود وسائل کو دانشمندی سے استعمال کریں تاکہ معاشی دبا کم کیا جا سکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی