i بین اقوامی

ایران کے حق دفاع کیخلاف یورپی یونین کا بیان منافقانہ اور غیر ذمہ دارانہ ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا ردعملتازترین

June 01, 2026

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کے حق دفاع کیخلاف یورپی بیان منافقانہ اور غیر ذمہ دارانہ ہے، یورپی یونین کوقانون کی حکمرانی اور اقوام متحدہ کے اصولوں پرقائم رہناچاہیے۔ایرانی میڈیا کے مطابق اسماعیل بقائی نے کہا کہ یورپی یونین غیر قانونی حملوں کا جواب دینے والے ممالک کو مورد الزام ٹھہرانا بند کرے، غیرقانونی حملوں کے لییاستعمال ہونے والے اڈوں، عسکری وسائل کو نشانہ بنانا حق دفاع ہے، یاستوں کی ذمیداری ہیکہ وہ اپنی سرزمین یا وسائل دوسرے ممالک پرحملیکے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔ان کا کہنا تھا کہ ر اعتماد کا فقدان، لبنان میں امریکی اور اسرائیلی اقدامات کی مسلسل تبدیلیاں سفارتی عمل میں تاخیرکا سبب ہیں، لبنان میں جنگ بندی امریکاکے ساتھ جنگ کے خاتمے کے کسی بھی معاہدے کا لازمی حصہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی