i بین اقوامی

ایران کے میزائل حملے، اسرائیل نے غزہ کی تمام سرحدی گزر گاہیں بند کر دیںتازترین

June 08, 2026

اسرائیل نے ایران کی جانب سے میزائل حملے کے بعد غزہ کی تمام سرحدی گزر گاہیں بند کر دیں۔غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق مقبوضہ علاقوں میں حکومتی امور کی رابطہ کاری کے اسرائیلی ادارے نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے میزائل حملوں کے بعد سکیورٹی کے ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا سکیورٹی اقدامات کے پیش نظر غزہ کی پٹی میں داخلے اور باہر نکلنے کی تمام سرحدی گزرگاہوں کی بندش بھی شامل ہے۔بیان کے مطابق غزہ کی پٹی میں آمد و رفت کے تمام راستے بند رہیں گے، بند رہنے والی گزر گاہوں میں کرم ابو سالم اور رفح شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی