i بین اقوامی

ایران کے شہید رہنما آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،برطانوی اخبار کا دعویتازترین

May 29, 2026

برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے دعوی کیا ہے کہ ایران کے شہید رہنما سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ تہران میں انتہائی سکیورٹی میں جمعرات کے روز ادا کی گئی۔اخبار کے مطابق نماز جنازہ میں علی خامنہ ای کے اہل خانہ اور کچھ سرکاری عہدے داروں نے شرکت کی۔ برطانوی اخبار کی اس خبر کی دیگر ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہوسکی ۔ اس حوالے سے ایران کی جانب سے بھی فی الحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔یاد رہے کہ آیت اللہ خامنہ ای 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کے پہلے روز اپنے چند اہلِ خانہ سمیت شہید ہوئے تھے۔ان کے ساتھ ایران کے کئی اعلی فوجی کمانڈرز اور مشیران بھی شہید ہوئے تھے جن میں میجر جنرل عبدالرحیم موسوی، ریئر ایڈمرل علی شمخانی اور میجر جنرل محمد پاکپور شامل تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی