ایران نے سعودی ایئربیس پر حملے کی خبروں کی تردید کر دی۔عرب میڈیا کے مطابق الخرج ایئربیس دھماکے کی اطلاعات پر ایرانی فوجی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران نے سعودی عرب کی الخرج ایئر بیس پر حملہ نہیں کیا، سعودی الخرج گورنریٹ میں خطرے کا الرٹ جاری کیا گیا تھا۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی سول ڈیفنس نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی تھی، الخرج ایئربیس دھماکے کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہو سکیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی