امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے، مذاکرات کے نتیجے میں ڈیل کی ضرورت ہے،ڈیل طے نہ ہوئی تو نتائج بہت برے ہوں گے۔وائٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا بھیجے گئے بیڑے سے بھی بڑا بحری بیڑہ ایران کی جانب گامزن ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ اگر کوئی معاملہ طے پا گیا تو یہ بہتر ہوگا تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو بہت برے نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ امریکی صدر نے اسٹیو وٹکوف کی جمعے کو ایرانی وزیرخارجہ سے مذاکرات کی بھی تصدیق کردی۔یوکرین روس جنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ بندی پر کام کر رہے ہیں، جنگ بندی سے متعلق اچھی خبر آنے کی توقع ہے ۔وائٹ ہاس میں میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہاکہ انکا اپیسٹین اسکینڈل سے کوئی لینا دینا نہیں۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی صنعتوں کیلئے اہم معدنیات کا اسٹریٹجک ذخیرہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی