i بین اقوامی

ایران میں اسکول پر امریکی حملے میں شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو اظہار تشکر کا خطتازترین

April 20, 2026

ایران کے شہر مناب میں امریکی حملے میں شہید ہونے اسکول کے بچوں کے والدین نے کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو سے اظہار تشکر کیا ہے ۔ پوپ لیو کے نام لکھے گئے خط میں والدین نے شہید بچوں کی آواز بننے پر پوپ لیو کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کا پیغام ہتھیار رکھ دئیے جائیں ضرور سنا جائے گا۔شہید ہونے والے اسکول کے بچوں کے والدین کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاوس نے ابھی تک مناب اسکول حملے پر معذرت نہیں کی۔واضح رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے مناب میں اسکول پر امریکی حملے میں بچیوں سمیت 160 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے۔دوسری جانب ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ قومی یومِ دختران پر اپنی سرزمین کی بیٹیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم اپنے عزیزوں،خصوصا مناب اسکول کی معصوم بیٹیوں کی شہادت پر غمزدہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری بیٹیاں رمضان میں مسلط کردہ جنگ کیپہلیدن امریکی،صیہونی دشمن کیہاتھوں شہیدہوئیں، باوقار ایرانی قوم جان لے ہماری شہید بیٹیوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائیگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی